ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش قتل معاملہ: سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی کو کیا مسترد

گوری لنکیش قتل معاملہ: سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی کو کیا مسترد

Thu, 22 Aug 2024 19:43:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 22/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے اُن 2 عرضیوں کو مسترد کردیا ہے  جس  میں  صحافی اور کارکن گوری لنکیش کے قتل کے کلیدی ملزم کی ضمانت کی منظوری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ جسٹس بیلا ایم تریویدی اور ستیش چندرا شرما نے لنکیش کی بہن کویتا لنکیش کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کو  مسترد کردیا جس میں انہوں نے ملزم موہن نائک کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا تھا۔

بینچ نے کہا تھا کہ ملزم ٹرائل کورٹ کے ساتھ تعاون کر رہا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں کرناٹک حکومت کی جانب سے داخل کی گئی اپیل کو بھی ایک طرف رکھا ہے۔ خیال رہے کہ5 ستمبر 2017کو گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر اور ہندوتوا گروپ کی اہم ناقد گوری لنکیش کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہرشوٹ کیا گیا تھا۔ دسمبر2023کوکرناٹک ہائی کورٹ نے اس کیس کے ملزم نائک کو ضمانت دے دی تھی۔ 


Share: